عائشہ عمر نماز کے بعد کیا دعا مانگتی ہیں؟

January 20, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے لاہور میں اپنی والدہ کو ان کی سالگرہ پر سرپرائز دیا اور ساتھ کیک کاٹ کر ان سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا۔

عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی سالگرہ سیلبریٹ کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ میری سب کچھ اور سپرہیرو والدہ کو سالگرہ مبارک۔ میں آپ اور آپکی دعاؤں کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے لئے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ جب تک زندہ ہوں آپ کے لئے قابل فخر رہوں۔ میری نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ ﷲ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت، خوشیاں اور سکون عطا کرے۔


عائشہ عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو لاہور جا کر سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے دھند کی صورتحال بھی بہتر تھی جس کی وجہ سے فلائٹ کی پریشانی نہیں ہوئی۔

عائشہ عمر کی اپنی والدہ سے اظہار محبت اور ان کی سالگرہ منانے کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔