بجلی بند رہے گی

January 21, 2021

پشاور،بنوں(نما ئندگان جنگ)ضروری مرمت کی وجہ سے132کے وی نوشہرہ انڈسٹریل گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 21جنوری صبح9 بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی پبی گرڈ سے منسلک گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ، 132کے وی اے ایم سی ایبٹ آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 21 اور 27 جنوری صبح9 بجے سے دوپہر 1بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی جناح آباد , نواں شہر,ٹاون فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ،132کے وی درگئی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 28,26,21جنوری صبح9 بجے سے دوپہر 3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی میاں خان اولڈ, قاسم , تاج وڈ, ہیرو شاہ, وزیر آباد, آگرہ, مالاکنڈ سٹیل, درگئی ایکسپریس, سخاکوٹ, شیر سٹیل مل, علی سٹیل, تاج سٹیل 2,1, نیو کوٹ, مالاکنڈ, پلائی, پاک پریمئر سٹیل مل, احتشام سٹیل فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔بنوں پاور ٹرانسفارمر لگانے کے باعث مختلف فیڈر پر 22 سے 26 جنوری تک بجلی بند رہے گی، پیسکو ترجمان عمر علی خان نے کہا کہ گرڈ سٹیشن پہلے سے لوڈ برداشت نہیں کرتا نیا پاور ٹرانسفرمر لگایا جا رہا ہے جو سات کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے پاور ٹرانسفرمر منظور کیا گیا ہے کنسٹرکشن مکینک، سٹیشن عملہ پیسکو آپریشن ملازمین افسران فٹنگ مرمتی کاموں میں مصروف ہوں گے۔ بجلی بندش سے بازار احمد خان، کینٹ ایکسپریس، فاطمہ خیل ون، ٹو، منڈان ٹو ، نورڑ ٹو اور تھری سے منسلک صارفین متاثر ہوں گے ۔