مقامی قبائل کیلئے پاک افغان بارڈر پر آسانیاں پیدا کریں گے، اقبال وزیر

January 21, 2021

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف اقبال وزیر نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مقامی قبائل کو پاک افغان بارڈر پرآمد ورفت پرتمام ممکن آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نےان خیالات کااظہار گذشتہ روز کابل خیل وزیر کے ایک جرگے سے ملاقات کے دوران کیا۔ جسمیں کابل خیل کے مشران نے افغان بارڈر پر آمدو رفت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اقبال وزیرسے انتظامیہ سے بات کرنے کی درخواست کی کہ وہ انتظامہ کے ساتھ بات کریں۔اقبال وزیر نے کابل خیل قوم کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد انکی مشکلات کا ازالہ کیا جاے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دولت خان بھی موجودتھے۔دریں اثناء صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان دولت خان نے درپہ خیل سبزی منڈی میں میرانشاہ ٹو پشاور ڈایو بس سروس کا افتتاح کیا۔یاد رہے کہ اس سروس سے لوگوں کو آمد ورفت میں کافی آسانی پیدا ہوگی۔