دن کے وقت آسمان سرخ ہوگیا، شہری خوفزدہ

January 21, 2021


چلی کے خطے ولیپ رائیسو کے مکینوں نے گزشتہ دنوں آسمان کا رنگ تبدیل دیکھا جس کے بعد وہ خوف زدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے ۔

اس دوران کچھ شہریوں نے ہمت کا مظاہرہ کر کےمنظر کی تصاویر بھی بنائیں اور انہیں خوفناک قرار دیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصاویر میں آسمان حتیٰ کہ سورج کو بھی گہرے سرخ رنگ میں ڈھلے دیکھا جاسکتا ہے۔اس منظر کو دیکھنے کے بعد مکین اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ وہ اپنے گھروں سے اس نظارے کو دیکھنے سے کترا رہے تھے اور اپنے پیاروں کی فکر کررہے تھے۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ ولیپ رائیسو میں واقع جنگل میں جمعے کے روز اچانک آگ لگی جس کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سے باتیں کرنے لگے اور ہر طرف دھواں پھیل گیا تھا۔

آگ نے دس گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ کئی کلومیٹر دور تک آگ کی تپش محسوس کی جارہی تھی۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔