نوجوان بیٹسمین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: یونس خان

January 21, 2021

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ امید ہے جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں نوجوان بیٹسمین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور جنوبی افریقہ کو تجربہ کار کھلاڑیوں کا ایڈوانٹج ہوگا، عمر گل نے کہا کہ جنوبی افریقہ ٹیم کی آمد سےملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔

فیصل اقبال نے کہا کہ کوویڈ 19 کے باوجود کامیاب ڈومیسٹک میچز نےجنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ میں معاونت کی۔