سرکاری گاڑیوں کے پٹرول چوری پر مقدمہ

January 22, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سرکاری اداروں کی گاڑیوں کےمسروقہ ڈیزل و پٹرول کا دھندہ کرنے والے کو وفاقی پولیس نے دانستہ نظر انداز کردیا ، صرف اس کے دو کارندوں اور دوسی ڈی اے ملازمین سکیورٹی گارڈز کے خلاف چوری شدہ پٹرول برآمد ہونے کا مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد ادریس نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ محمد وقاص اور دیگر تین افراد جو سی ڈی اے میں ڈرائیور اور چوکیدار ہیں سے سی ڈی اے گاڑیوں کا چوری شدہ پٹرول برآمد ہوا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ ملزمان کو تھانہ شالیمار کی گشت والی ٹیم نے گرفتار کیا تھا اور 24 گھنٹوں بعد مقدمہ درج کرنے کی بجائے ملزمان تھانہ مارگلہ کے حوالے یہ کہہ کر کر دیئے گئے کہ چوری کا وقوعہ مارگلہ کی حدود کا ہے۔