کینگرو کے ہاں غیرمعمولی رنگت والے بچے کی پیدائش

January 22, 2021

نیویارک میں قائم چڑیا گھر میں عجیب رنگت والے منفرد کینگرو کی پیدائش ہوئی جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

نیویارک کے چڑیا گھر میں سرخ رنگ کی مادہ کینگرو کے تھیلے سے ایک بچے کو نکالا گیا جس چار سے پانچ ماہ کا ہے اور اس کا رنگ’سفید اور سبز‘ ہے۔ نیویارک کے شہر ہرپورس ولے میں قائم اینیمل ایڈونچر پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ کینگرو کے پیٹ سے بچے کو گزشتہ ہفتے نکالا گیا۔


جب چڑیا گھر کے ملازم نے انہیں باہر نکلا تو ایک کا رنگ سفید اور سرخ تھا جس کو دیکھ کر وہ ششدر رہ گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کینگرو کے بچوں کی رنگت تبدیل ہونا جینیاتی مسئلہ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کینگرو کے بچے کی آنکھیں سیاہ روغنی ہیں اور اُس کی صحت مکمل ٹھیک ہے۔۔