تھر: نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

January 22, 2021


تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں بھگتانی میں 18 سالہ نوجوان لڑکے کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پرکاش مینگھواڑ نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔

ایس ایچ او چھاچھرو شیر خان لغاری کا کہنا ہے کہ نوجوان نے درخت میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، گھریلو کام نہ کرنے پر بھائی کی ڈانٹ پڑی تو ناراض ہو کر ایسا قدم اٹھایا ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی ۔

محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔