بگ باس 14 کی روبینہ دلیک کی پُرانی تصویر وائرل

January 22, 2021

بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی اُمیدوار اور اداکارہ روبینہ دلیک کی کئی سال پُرانی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبینہ دلیک جو کہ بگ باس 14 ٹرافی جیتنے کے اعلیٰ دعویداروں میں شمار ہوتی ہیں، اُنہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے ہی دو اعزاز اپنے نام کیے تھے۔

روبینہ دلیک نے 2006 میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے دو سال بعد 2008 میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

اس وقت سوشل میڈیا پر روبینہ دلیک کی وہ تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جب اُنہوں نے 2006 میں مِس شملا کا ٹائٹل جیتا تھا۔

آئیے روبینہ دلیک کی موجودہ اور برسوں پُرانی تصویر پر نظر ڈالیں:

اداکارہ روبینہ دلیک کے مداح اُن کی موجودہ اور ماضی کی تصویر کو جوڑ کر موازنہ کر رہے ہیں کہ اب روبینہ دلیک کس قدر تبدیل ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ ہیں۔

روبینہ دلیک کو بگ باس 14 کی مقبول ترین اُمیدوار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس شو کے سامعین روبینہ دلیک کو شو کی شروعات سے ہی بہت سپورٹ کررہے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کی جیت کے منتظر ہیں۔