احسن خان کی گردوارہ ننکانہ صاحب حاضری

January 22, 2021

اداکار احسن خان نے حال ہی میں گردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دی ہے اور اسے اپنی زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر گردوارہ پر حاضری کے دوران لی گئی کچھ تصاویر احسن خان نے شیئر کیں۔


انسٹاگرام کے کیپشن میں انہوں نے بابا گرونانک کا ایک قول بھی شیئر کیا، جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’لاکھوں کی دولت رکھنے والے شہنشاہوں کا بھی اس چیونٹی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا جس کے دل میں خدا کی محبت ہو۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بین الامذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک دوستانہ قدم اٹھایا گیا۔‘

احسن خان نے گردوارہ ننکانہ صاحب کے وزٹ کو ایک بہترین اور یادگار دورہ قرار دیا۔