اداکارہ پریتی زنٹا کو بچپن کے دن یاد آگئے

January 22, 2021

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے ماضی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

شملہ سے تعلق رکھنے والی پریتی اپنے دو بھائیوں کے ساتھ اسی شہر میں پلی بڑھیں، اب انھوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹا گرام پر پرستاروں کے لیے شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ انھوں نے تحریر کیا کہ ماضی کے خوبصورت اور اچھے دن جب ہم کبھی تصویر بنانے کے لیے پرجوش نہیں ہوا کرتے تھے، نہ ہی یہ پریشانی ہوتی کہ کون اسے پسند کریگا، اور نہ لفظ سیلفی اور سیل فون سنا تھا۔

پریتی کے مطابق مجھے آج کے دور کی نسل پر افسوس ہوتا ہے کہ انھیں اس قسم کی آزادی اور معصومیت کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔


واضح رہے کہ 46 سالہ پریتی ان دنوں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے شوہر جین گوڈ اینوف کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔