جاوید شیخ نے اداکاروں کو کیا ریٹنگ دی؟

January 23, 2021

پاکستان میڈیا انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے ایک انٹرویو میںبہت سی باتوں پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوال میں جاوید شیخ سے پوچھا گیا کہ آپ کو عورت کس روپ میں پسند ہے، تو انہوں نے کہا کہ ماں۔ ماں کا درجہ بہت بلند ہے اور بیٹی بھی ایک وقت میں ماں بنتی ہے، ماں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

انٹرویو کے دوران اداکار سے جب بہترین اداکاروں کو ریٹنگ سے متعلق سوال کیا گیا تو جاوید شیخ نے فہد مصطفیٰ کو پہلا، شان شاہد کو دوسرا اور تیسرا نمبر فواد خان کو دیا۔


اداکاراؤں میں جاوید شیخ نے سرفہرست ماہرہ خان، دوسرے نمبر پر صبا قمر جبکہ تیسرے نمبر پر مایا علی کو رکھا۔

اس کے علاوہ جاوید شیخ نے معین اختر اور عمر شریف کو کامیڈی کنگ بھی قرار دیا۔

جاوید شیخ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بچپن کا کرش بالی وڈ کی حسین اداکارہ کا خطاب رکھنے والی مدھو بالا تھیں۔

انٹرویو میں جاوید شیخ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بہت اچھا بزنس مین ہوتا۔