منشیات کے مقدمے میں عدم شواہد پر دو ملزمان بری

January 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے سکھن سے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے مقدمے میں عدم شواہد کی بنیاد پر عامر عرف کالا اور عمیر کو بری کردیا۔ کراچی میں ملیر کورٹ میں عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ پولیس اور استغاثہ اسلحہ اور تین کلو چرس کی برآمدگی ثابت نہ کرسکے۔ملزم عمیر کو غیر قانونی اسلحے کے مقدمے سے بھی بری کیا گیا۔