علامہ ساجد نقوی کا اظہار تعزیت

January 23, 2021

کراچی (پ ر ) قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف واحدی نے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی سے اُن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ مر حومہ ایک مشہور مذہبی خانوادے سے تعلق رکھتی تھیں ان کے خاندان میں نامور علماء گزرے اور آج بھی اس خاندان کے علماء تمام حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مر حومہ کواپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور خانوادہ کو صبر جمیل عطا فر مائے ۔