مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے

January 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون کے علاقے رشید آباد میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار کرکے نوجوان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ،زخمی کی شناخت 28سالہ مسلم خان ولد عبدالرئوف کے نام سے ہوئی جسے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے بتایا کہ نامعلوم افراد اس سے لوٹ مار کررہے تھے اور مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار کرکے فرار ہوگئے ، منگھوپیر کے علاقے خیرآباد امن چوک پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 30 سالہ رحمٰن الدین ولد تاج گل زخمی ہوگیا ۔ناردرن بائی پاس کے قریب سیکیورٹی گارڈ بیس سالہ ریاض خان اپنی ہی پستول حادثاتی طور پر چلنے سے زخمی ہوگیا۔