ماضی میں میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی، پیرس ہلٹن

January 23, 2021

معروف امریکی اداکارہ اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 18 سال کی عمر میں ذہنی اور جسمانی طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔

پیرس ہلٹن نے اس حوالے سے اپنی تصاویر اور تفصیلات انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری تصویریں 18 سال کی عمر کی ہیں جب میں بورڈنگ اسکول سے خوفناک تجربہ جھیلنے کے بعد واپس گھر آئی۔ میں اس وقت اپنی آنکھوں میں درد محسوس کرسکتی ہوں۔


پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام میں ماضی سے متعلق مزید لکھا کہ اس وقت میں بہت تکلیف میں تھی، میں نے سب کچھ ٹھیک ہونے کا بہانہ بھی کیا اور بری یادوں کو روکنے کی کوشش کی۔

پیرس ہلٹن نے لکھا کہ میں جو آج ہوں اس پر وہ نوجوان لڑکی بےحد فخر کرتی ہوگی۔