ہالینڈ میں آج سےکرفیو نافذ کرنے کا اعلان

January 23, 2021

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر)ہالینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے بحث مباحثے کے بعد 23 جنوری بروز ہفتہ رات 9 بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا، یاد رہے اس وقت برطانیہ اور یورپ بری طرح کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں، یہ کرفیو 9 فروری تک جاری رہے گا۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کی سزا دی جائے گی، ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں اور جن کے پاس ڈیوٹی پر آنے جانے کا اجازت نامہ ہوگا ان پر پابندی نہیں ہوگی۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔