وائٹ ہاؤس میں جو بائیڈن کی ورزشی سائیکل پر تحفظات

January 23, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن اپنی سرکاری رہائش گاہ میں منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سیکورٹی ماہرین نے ان کی پسندیدہ سائیکل کو وائٹ ہاؤس کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسے اپنے ساتھ لے کر نہ جائیں تو بہتر ہے۔ یہ ایک ساکن ورزشی سائیکل ہے، جسے امریکی کمپنی پیلوٹن نے تیار کیا ہے۔ تاہم دوسری ساکن ورزشی سائیکلوں کے مقابلے میں یہ بہت جدید ہے، کیوں کہ اس میں ایک عدد ایل سی ڈی اسکرین کے علاوہ ایک ڈیجیٹل کیمرا بھی نصب ہے اور یہ سب کے سب 24 گھنٹے انٹرنیٹ سے منسلک رہ سکتے ہیں۔