بابا جان کی قید سے رہائی پر تقریب آج ہوگی

January 23, 2021

لیڈز (پ ر) انقلابی رہنما بابا جان کی9سال بعد رہائی کے جشن کی تقریب آج ہفتہ23جنوری کودن2بجے ہوگی۔ تقریب زوم ویبنار کے ذریعے ہوگی اور اس کا اہتمام عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ نے کیا ہے۔ تقریب کی صدارت ممتاز ترقی پسند دانشور منیب انور کریں گے اور ماڈریٹرز ڈاکٹر افتخار محمود، پرویز فتح، اینی زمان اور عوامی ورکرز پارٹی سعودی عرب کے شجیل طلعت ہوں گے۔ اظہار خیال کرنے والوں میں گلگت بلتستان کے انقلابی رہنما بابا جان، عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے صدر یوسف مستی خان، سولیسٹر مزمل مختار، ترقی پسند شاعرہ و ادیب نزہت عباس، ڈاکٹر توحید خان، ترقی پسند کالم نویس و تنویر زمان خان، کینیڈا سے ترقی پسند دانشور بیرسٹر حامد بھاشانی، شاعرہ نزہت صدیقی، کویت ایشین جنرلسٹ کے جاوید احمد، امریکہ سے ممتاز ترقی پسند ادیب و صحافی منظور چیمہ، بریڈ فورڈ سے ٹریڈ یونین رہنما لالہ محمد یونس، گلگت بلتستان کے انقلابی رہنما سخی آصف سعید، عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری فرمان علی شامل ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان میں محنت کشوں، مظلوموں، محکوموں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم، ملک میں حقیقی جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی، ترقی پسند سوچ کی ترویج و ترقی اور بلا لحاظ مذہب، رنگ، نسل برابری کی بنیاد پر ایک وسیع تر ترقی پسند تحریک پیدا کرنے اور مستقبل کی ترقی پسند سیاست پر سیرحاصل گفتگو ہوگی۔ کمیونٹی سے شرکت کی درخواست ہے۔