غفور احمد خان کا لندن میں انتقال،نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

January 23, 2021

لندن، اسلام آباد (صباح نیوز) صباح نیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل احمد ترابی کے بڑے بھائی غفور احمد خان لندن میں انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز لند ن میں ادا کی جائے گی ، غفور احمد خا ن طویل عرصے سے علیل تھے اور اس وقت حالیہ وبا کورونا کے مرض میں مبتلاتھے اورجمعرات کو وہ اس بیماری سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے ۔ ان کی نمازجنازہ آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر الفورڈ لندن کے قبرستان گارڈن آف پیس میں ادا کی جائے گی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق ، نائب امیر لیاقت بلوچ ، سیکریٹری جنرل امیرالعظیم ، کشمیر جماعت کے امیر ڈاکٹر خالد محمود ، سابق امراء عبدالرشید ترابی ، اعجاز افضل خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ، یورپ کے صدر محمد غالب ، دیگر سیاسی جماعتوں ، صحافیوں اور زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مرحوم کے لئے دعا مغفرت اور شکیل ترابی سمیت دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔