وزیراعظم کاگریٹر مانچسٹر کادورہ ،طوفان متاثرین سے ملاقات

January 23, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) وزیراعظم بورس جانسن نے گریٹر مانچسٹر کے علاقے دریائے مرسے کے کنارے کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے متاثرہ گھروں اور ماحولیاتی ٹیموں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔نمائندگان نے وزیراعظم کو متاثرہ سیلاب زدگان کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ طوفان کرسٹوف کے سبب شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے تباہی ہوئی ہے۔انہوں نے برٹش فوج،ماحولیاتی ٹیموں اور پولیس کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے سیلاب آنے سے پہلے تقریبا دس ہزار گھروں کےلوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔ وزیراعظم نے کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی سروس کی ہدایت پر عمل کو یقینیبنایاجائے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ چند برسوں میں خطرے سے دو چار علاقوں کو سیلاب سے محفوظ بنانے کےلیے 5.3بلین پونڈ کی رقم خرچ کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مانچسٹر میں کاروبار کے لیے مواقع موجود ہیں یہاں باہر سے انویسٹر بھی آئیں گے، انورنمنٹ ایجنسی کی طرف سے بعض علاقوں سے مزید وارمنگ بھی جاری کی جا چکی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا خطرناک ہے۔لوگ لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عمل کریں اور ویکسن لگوائیں اور اپنے گھروں میں قیام کریں وہ دن دور نہیں کہ موذی مرض سے تمام کمیونٹی محفوظ ہوجائیں گی۔ نہوں نے کہا کہ حکومت کی ہرممکن کوشش ہو گی کہ متاثرین کو ہرقسم امداد فر اہم کی جائے۔وزیراعظم نے گریٹر مانچسٹر کے مختلف مقامات کا دورہ اورخود جائزہ لیا ۔