خلا میں اسپیس ایکس کے سیٹلائٹس کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

January 23, 2021

تالاہاسی( نیوز ڈیسک) امریکی ادارے اسپیس ایکس نے سیٹلائٹس کی تازہ کھیپ خلا میں روانہ کردی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فیلکن 9نامی راکٹ کو کینیڈی اسپیس سینٹر کے کمپلیکس 39اے سے روانہ کیا گیا۔ اسپیس ایکس نے سیٹلائٹ کی 6لڑیاں روانہ کیں،جس کے بعد خلا میں ادارے کے سیٹلائٹس کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ راکٹ کے ذریعے روانہ کیے گئے سیٹلائٹ ڈرون شپ پر بحفاظت پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ برس اسپیس ایکس نے 14بار خلا میں سیٹلائٹ چھوڑے تھے۔