لیبیا کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 45تارکین ہلاک

January 23, 2021

جنیوا ( نیوز ڈیسک) لیبیا کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 45تارکین وطن جاں بحق ہوگئے۔ عالمی ادارئہ مہاجرت نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ افسو س ناک واقعہ ایک روز قبل پیش آیا۔ علاقے میں موجود بین الاقوامی تنظیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 10افراد کو بچالیا، جنہیں لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ پہنچادیا گیا ۔ عالمی ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ رواں سال بحیرئہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا پہلا واقعہ ہے۔ کشتی منگل کو علیٰ الصبح زوارہ سے یورپ کے لیے چلی تھی،جس میں مختلف افریقی ممالک کے باشندے سوار تھے۔ یہ تارکین وطن غیرقانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے، تاہم انسانی اسمگلروں نے بیچ سمندر میں کشتی کا انجن بند کردیا اور انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مرنے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔