میڈرڈ میں زور دار دھماکے کےباعث 3 افراد ہلاک

January 23, 2021

میڈرڈ ( نیوزڈیسک) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈرڈ کے میئر جوزے لوئی مارتینیز نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک عمارت میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کی کئی منزلیں تباہ ہوگئیں، جب کہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جائے وقوع سے دور رہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے ایک تفتیش کاروں کی ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس نے کام شروع کردیا ہے۔