گرانفروشی اور ملا وٹ والا دودھ فروخت کرنے پر21افراد گرفتار

January 23, 2021

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے ملاوٹی دودھ کی فروخت اور گرانفروشی پر 21افراد کو گرفتار کرلیا راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے شاہ قبول‘ تہکال اور ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں کی دکانوں میں چیکنگ کی۔ دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 16 دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ گرانفروشی 5 قصابوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹی دودھ کی فروخت کسی صورت قبول نہیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بار بار فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی دکانوں کو سیل کیا جائیگا اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔