گلہری کی تیز دھار چاقو سے کھیلتے ویڈیو

January 23, 2021


کینیڈا میں ایک خاتون خانہ کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانور گلہری کی جان اس وقت خطرے میں پڑ گئی جب اس نے ایک تیز دھار چاقو کو اٹھا کر کھیلنا شروع کر دیا۔

یہ واقعہ چند دن قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک علاقے میں پیش آیا، جب گھر کے پچھلے احاطے کی دیوار پر پڑے چاقو کی چمک دیکھ کر گلہری اس کی طرف بڑھی۔

روزڈیل علاقے کی رہائشی خاتون خانہ اینڈریا ڈائمنڈ نے اس منظر کی ویڈیو بھی بناکر ٹویٹر پر ڈالی، جس میں گلہری کو چاقو سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، گلہری شاید چاقو کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔