اناڑیوں کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا ہے : مریم نواز

January 23, 2021


پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے، تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔