مالک کو اپنے کتے کے لیے دلہن کی تلاش

January 23, 2021

بھارت میں ایک شخص اپنے کتے کو دُلہا بنا کر اس کی دلہن کی تلاش شروع کردی۔

سوشل میڈیا کے اس تیز دور میں لائف پارٹنر کی تلاش آن لان کرنا اب معمول کی بات ہوئی ہے، لہٰذا ایک پالتو جانور کے مالک نے اپنے کتے کا لائف پارٹنر تلاش کرنے کے لیے بھی انٹرنیٹ کا رخ کر لیا۔

مالک نے روایتی دُلہا کا لباس اپنے کتے کو پہناکر اس کی تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ان تصاویر کے ساتھ مالک نے لکھ ڈالا اور اپنے کتے کو اپنا بیٹا مخاطب کرتے ہوئے اس نے کہا ’اگر کسی کو اپنی بیٹی کی شادی کے لیے ملایالی لڑکے کی تلاش ہے تو۔۔۔ ‘

مذکورہ تصویر کب شیئر کی گئی اس کی تاریخ تو سامنے نہیں آسکی، تاہم ٹوئٹر پر یہ تصویر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ جواب میں صارفین اس مالک کو اپنے پالتو جانور دکھا رہے ہیں۔