ملتان: ماہر نفسیات باپ اور بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے

January 23, 2021

ملتان میں ماہر نفسیات ڈاکٹر باپ اور بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ڈاکٹر اظہر حسین اور بیٹی ڈاکٹر علیزہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔

واقعے کا مقدمہ بیوہ بشریٰ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایس ایچ او بشیر ہراج کے مطابق مقدمے میں قتل اور اقدام خودکشی کی دفعات شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر اظہر کورونا وائرس کے باعث گھر کے ایک کمرے میں 3 ماہ سے مقیم ہونے کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے تھے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے نشتر اسپتال منتقل کی تھیں۔