30 جنوری کو کراچی بھر میں 50 مقامات پر دھرنے دینگے، حافظ نعیم الرحمٰن

January 23, 2021

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 30 جنوری کو شہر بھر میں 50 مقامات پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کہا کہ عمران خان کرسی چھوڑ دیں لیکن پاکستان کے عوام کو مزید قرضوں میں نہ ڈالیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ لاہور، پنڈی، اسلام آباد میں ترقی سے کراچی کو خوشی ہوتی ہے لیکن کراچی کو بھی حق دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کوٹہ سسٹم واپس لیا جائے، کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کراچی سے قومی اسمبلی کی 14اور سندھ اسمبلی کی 21 نشستیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اتنی نشستوں کے باوجود پی ٹی آئی نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بتائے نعمت اللّٰہ خان کے بعد ٹرانسپورٹ کا نظام کیوں آگے نہیں بڑھ سکا؟