بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی

January 23, 2021

بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے تین اضلاع میں کورونا کے 21 نئے مریض سامنے اگئے جبکہ کورونا میں مبتلا 13 مریض صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 3.5 فیصد رہی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 596 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 3 اضلاع سے 21 نئے کیسز سامنے آئے۔ ان میں سب سے زیادہ 9 کورونا کیسز کوئٹہ اور گوادر سے رپورٹ ہوئے، لسبیلہ سے تین کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاو کی شرح 3.5 فیصد رہی۔ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار736ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 13 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 248 ہوگئی۔

بلوچستان میں کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کے انتقال کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد193ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 374 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 9 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 2.4 فیصد رہی۔