قارئین کیا سوچتے ہیں

January 24, 2021

حامد میر(21جنوری2021) ریاست ِمدینہ اور کوفہ کا گورنر

حکمرانوں کا بنیادی کام ہی انصاف کی فراہمی ہے لیکن یہاں حالات یہ ہیں کہ کئی سالوں سے لاکھوں مقدمات زیرالتوا ہیں اور کتنے ہی لوگ لاپتہ ہیں، ایسے حکمرانوں کو ملک چلانے کا کوئی حق نہیں۔ (محمد اسد ، کراچی)

حسن نثار (19جنوری2021) عوام اور افواج

آپ کا یہ کالم میں نے بہت دل لگی کے ساتھ پڑھالیکن آپ کے کالم کے آخر میں ملک کے حالات پڑھ کہ میں ڈپریشن کا شکار ہو گیا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا ہمارے ملک کے حالات کب بدلیں گے۔ (نور الحق خان، دبئی)

انصار عباسی (18جنوری 2021) عمران خان کی ’’گڈ گورنس‘‘

عباسی صاحب! 70سال میں ملک کا کچھ نہیں ہو سکا تو اب کیا ہوگا؟ اسٹیٹس کو کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔ قوانین بنا کر بھی اس ملک کو لوٹا گیا اور بغیر قوانین کے بھی لوٹا گیا۔ (محمد انور خان)

مظہر برلاس(19جنوری2021) لرزتا ہوا امریکہ

برلاس صاحب میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ چین نے پْر امن رہ کر بہت ترقی کی لیکن امریکہ نےبہت کچھ پانے کی آرزو میں بہت کچھ کھو دیا۔ (عروسہ رحمان، راولپنڈی)

ڈاکٹر صغرا صدف(21جنوری 2021) اِسے پرواز کرنے دو

صغرا صدف صاحبہ آپ نے درست فرمایا کہ ہمارے اس معاشرے میں ہر لڑکی میں ملالہ کا عکس ہےاور ہمیں آج کی لڑکیوں کو اپنے اندر کی ملالہ کو اجاگر کرنے دینا چاہیے۔ (زینب انجم، کراچی)

کشور ناہید (20جنوری 2021) کیا اسمگلر قومی ہیرو بن سکتا ہے؟

کشور ناہید صاحبہ آپ کا یہ کالم بہت اچھی تحریر ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جہاں ملک لوٹنے والےجمہوریت میں آ سکتے ہیں وہاں اسمگلر بھی ہیرو بن سکتا ہے۔ (ملائکہ اشفاق، قصور)

وجاہت مسعود (19جنوری2021) ایک آدمی کتنا کْو سیانا ہو سکتا ہے؟

وجاہت صاحب آپ کا یہ کالم پڑھ کر ایسا لگا جیسے مجھ سے ٹھیٹ پنجابی بولنے والا مخاطب ہے، اور تجسس سے میں اْسے دیکھ اور سْن رہا ہوں۔ آپ کا یہ فلسفیانہ و شاعرانہ انداز بیان اور منظر کشی پڑھ کر اچھا لگا۔ (محبوب ﷲ )

ایس اے زاہد(22جنوری2021) عوام، سیاست دان اور نظام

پنامہ ہو یا براڈ شیٹ! سیاستدان اپنے پیسے کے زور پر سب معاملات حل کرنا جانتے ہیں۔ جو بھی اقتدار میں آیا ہے صرف اپنے فائدے کے لیے آیا، یہ سب صرف عوام سے لوٹی ہوئی دولت پر عیش کرنا جانتے ہیں۔ ( فوزیہ صدیقی،ایبٹ آباد)

ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی (22جنوری2021) جوبائیڈن کا امریکہ!

امریکہ کا صدر جوبایئڈن ہو یا ٹرمپ! یہ سب اپنے مفادات کے لیے صرف دنیا کے سامنے ہی امن پالیسی بنائیں گے جبکہ امریکہ کبھی مسلم اْمہ کا دوست نہیں ہو سکتا۔ (وقار علی،اسلام آباد)

رضا علی عابدی (22جنوری2021) شکر ہے، بلا ٹل گئی

عابدی صاحب !میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ دنیا بدل رہی ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ امریکہ میں جوبایئڈن کی جیت پر ٹرمپ کی امن دشمن پالیسیوں پر پوچا لگ جائے گا۔ (نمرہ شیخ، لاہور)