چیئرمین سندھ بار ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب ہونے پر عارف داؤد کو مبارکباد

January 24, 2021

کراچی (پ ر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر صلاح الدین، جنرل سیکریٹری عمر سومرو کراچی بار کےصدر نعیم قریشی، نیشنل لائرز فورم کے صدر اور ہائیکورٹ بار منیجنگ کمیٹی کے رکن شمروزخان نے سندھ بار کونسل کے رکن عارف دائود کو سندھ بار کونسل ایگزیکیٹیو کمیٹی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی ہے، اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب چیئرمین اپنی بہترین صلاحیتیں قانون کی بالادستی کیلئے بروئے کار لائیں گے۔