روسی بمبار طیاروں کی سمندر کے اوپر طویل پروازیں

January 24, 2021

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس کے 2بمبار طیاروں نے سمندر کے اوپر مسلسل 14 گھنٹے کی طویل پرواز مکمل کرلی۔ ایرو اسپیس فورس کے 2پائلٹوں نے ٹی یو 160طیاروں کے ساتھ طویل فاصلہ طے کیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ بمبار طیاروں نے بحیرئہ منجمد شمالی اور بحیرئہ اوقیانوس پر 14 گھنٹے طویل پرواز کی۔ طویل پرواز کے دوران طیارے کے عملے نے دوران پرواز ایندھن منتقلی کا تجربہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں روس کے 2طیاروں نے مسلسل 25گھنٹے طویل ترین پرواز کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔