آئر لینڈ :ہلاکتوں میں اضافہ کے سبب لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان

January 24, 2021

ڈبلن ( معراج عابد) آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ کہ ملک میں کورونا کے باعث اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو فروری تک بڑھائے جانے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپارٹی میٹنگ کے دوران کیا، وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں نیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ٹیم سے مشورہ کیا جائے گا اور اسکی روشنی میں آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا اور اس بات کو قوی امکان ہے کہ لاک ڈاون کو آئندہ ماہ تک بڑھا دیا جائے ۔اس سے قبل اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن پارٹی پیپلز بیفور پرافٹ کے ٹی ڈی پاول مرفی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کے مشوروں پر عمل نہیں کیا جس سے سیکڑوں افراد موت کا شکار ہوئے ،جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔پاول مرفی نے حکومت پر زور دیا کی ملک میں صفر کویڈ حکمت عملی اپنائی جائے انہوں نے آئرلینڈ میں سفری پابندیوں کا مطالبہ کیا، انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کہ وہ گھر سے کام کرنے کی سفارش پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ این پی ایچ ای ٹی اور سی ایم او کا مشورہ صفر کویڈ نقطہ نظر کے منافی ہے اور انہوں نےمزید کہاکہ شمالی آئرلینڈ کی صورتحال پریشان کن ہے مگر اس کے باوجود سرحد پر پابندی لگانا ممکن نہیں ۔