فرانس کا ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ

January 24, 2021

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانس نے ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ دوہرادیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران حکومت عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی حد میں رہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے پیرس میں ملاقات کے دوران ژاں لودریاں نے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ایران کو خبردار کیا۔ اس سے قبل امریکی صدر بائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے منگل کے روز کہا تھا کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے امریکاکو فوری طور پر کام کرنا ہو گا۔