مہنگائی طوفان سے کم تنخواہ دار ملازمین، سفید پوش طبقہ متاثر

January 24, 2021

پشاور(وقائع نگار)پیٹرولیم منصوعات میں اضافے کے بعد مہنگائی کے نئے طوفان سے کم تنخواہ دار ملازمین ، سفید پوش طبقہ متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ لوکل گھی کے بعد بڑی کمپنیوں نے بھی گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دال ماش 220 روپے سے 30روپے فی کلو ا ضافہ کے بعد 250 روپے، طوطی دال 190روپے فی کلو سے 40 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 230روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے 16لیٹر آئل 3ہزار 900روپے سے 4ہزار 700روپے ، پانچ لیٹر 1220روپے سے 1450روپے ، ایک کلو گھی 240روپے سے 280روپے ، 16کلو گھی 3700روپے سے 4050روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ پشاور شہر میں گران فروشوں کو لگام دالنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔