آنے والا دورجے یو آئی کا ہے،الحاج احمد زادہ خان

January 24, 2021

پشاور(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زادہ خان آف بٹ خیلہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اہم سیاسی رہنمائوں و کارکنوں کی دھڑادھڑ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جے یو آ ئی کی مقبولیت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور عوام،نوجوانوں ،طلباء نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیتر مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا تہیہ کر لیا ہے،آج اتوار کے روز مولانا عطاء الرحمان کا سخاکوٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا جائے گا،الحاج احمد زادہ خان نے کہا کہ جعلی مقدمات اور انتقامی کاروائیوں سے جے یو آئی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ،جے یو آئی کا قافلہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں آگے بڑھتا جائے گا،مہنگائی ،بے روزگاری کے تمام ریکارڈ توڑدئے گئے ہیں،عوام کو نالائق ، نااہل و کرپٹ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔