بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکلات کا شکار

January 24, 2021

پشاور (وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کی عوام نے بجلی کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی نرخوں میں اضافے کی کمی کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔شہریوں کے مطابق حکومت کی ناقص پالسیز کی وجہ سے تین بار بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پہلے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ بڑھ چکا ہے۔ شہریوں کے مطابق مہنگائی کے باعث جہاں اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے وہیں بجلی کی نرخوں میں اضافہ ظلم ہے اور رواں گرمی کے موسم میں بھاری بلوں سے عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی نرخوں میں گرمیوں کے سیزن سے قبل کمی کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر عوام کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔