نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پوری قوم کا نعرہ بن چکا ،عالم زیب ایڈوکیٹ

January 24, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی سر پراست اعلی بابائے وکلاء عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی صدر مسرت اللہ خان چمکنی ایڈوکیٹ صوبائی جنرل سیکرٹری یوسف ریاض خلیل ایڈوکیٹ ،صوبائی سیکٹری مالیات آصف نزیر ایڈوکیٹ اور دوسرے صوبائی عہد یداروں کو ان کے انتخا ب پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صوبائی صدر مسرت اللہ خان چمکنی ایڈوکیٹ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور نئے ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے دورے کر کے تمام اضلاع میں مسلم لیگ لائرز فورم کو منظم کرینگے،عالم زیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد میاں ،محمد نواز شریف کی طرف سے ملک میں آئین کو قانون کی حکمرانی کے لئے وکلا ء تحریک میں وکلاء کا بھر پور ساتھ دیا گیا ،جبکہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں تاریخی لانگ مارچ میں عدلیہ بحال ہوئی،ملک بھر کے وکلاء نے آئین و قانونی کی حکمرانی کے لئے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے میاں محمد نواز شریف کا بھر پور ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے،وکلاء کو ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کرنے اور پرویز مشرف عدلیہ کے خلاف ہونے والے فیصلے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنے کا اعزاز حاصل ہے،دھاندلی سے مسلط ہو نے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم بھی آئین و قانون کی دھجیا ں اڑا کر سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن چکے ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے ،عوام ،طلباء و نوجوانوں کی طرح وکلاء نے بھی حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے۔