تہرے قتل کی ملزمہ سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

January 24, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ الیون کوئٹہ نے تہرے قتل کی ملزمہ کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔کوئٹہ کینٹ میں پیش آنے والے تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی ملزمہ سمیرا کو پولیس نے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ الیون کوئٹہ( ووکیشنل) علی بیگ عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزمہ کا سات روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا واضح رہے کہ ملزمہ سمیرا نے 21جنوری کو اپنے شوہر سلیم عرفان دو بیٹیوں چار سالہ شقایا اور چھ سالہ شمایا کو پہلے زہریلی دوا پلائی اور انجکشن لگائے اس کے بعد تینوں باپ بیٹیوں کے چھرے سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔