پشاور،ٹائیر ایسو سی کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

January 26, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)ٹائیر ایسو سی ایشن شعبہ بازار کے عہدیداران نے قبضہ مافیا کے خلاف شعبہ بازار میں سڑک بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت حاجی رشید ،حاجی ریاض عمر اور دیگر تاجروں نے کی ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری ایک ایک دوکان پر کروڑوں روپے کا سامان پڑا ہوا ہے تاہم ہمیں بے مختلف طریقوںسے بے جا تنگ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قبضہ مافیا ہماری دکانوں پر آکر قبضہ کرنا کی کوشش کرتے رہے جو کے سرا سر ظلم ہے اور ہمارے کاروبار خراب کرنے کی سازش ہے انہوں نے گورنر شاہ فرمان خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور تاجروں کو بلا وجہ تنگ نا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔