خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا فزیکل امتحان کیخلاف احتجاج

January 26, 2021

پشاور(وقائع نگار) خلیل سٹوڈنٹس ارگنائزیشن پشاور یونیورسٹی کے عہدیداروں نے فزیکل امتحانات کیخلاف نیو اکیڈیمک بلاک کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاج میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے شرکت کی طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے جبکہ مظاہرے کی قیادت خلیل سٹوڈنٹس ارگنائزیشن نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ فزیکل امتحان کسی صورت منظور نہیں، فزیکل امتحان کے حوالے سے جاری نوٹی فیکیشن طلبہ کیساتھ دھوکہ ہے، کلاسز آن لائن لئے ہیں تو امتحانات بھی ان لائن لئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام امتحانات آن لائن منعقد کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔