فضائی آلودگی سے نابینا پن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

January 26, 2021

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ایسے علاقے میں رہنا جہاں پر فضائی آلودگی کی سطح بلند ہو تو اس کی وجہ سے مالیکولر انحطاطپذیری کا عمل شروع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں بینائی بھی جاسکتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق بڑھتی عمر سے متعلق مالیکولر انحطاط پذیری نابینا پن کی ایک نئی شکل ہے اور برطانیہ میں پچاس برس سے زیادہ عمر کے افراد میں یہ نابینا پن کی بنیادی وجہ ہے۔

بڑھتی عمر سے متعلق نابینا پن کی جو وجوہات سامنے آئی ہیں، اس میں عمر کے علاوہ جینائی عوامل اور تمباکو نوشی بھی شامل ہے۔

یہ تحقیق جوکہ یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے کی اور 15 ہزار 954 ایسے افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا جن کی عمر 40 سے 69 برس کے درمیان تھی اور تحقیق کے آغاز میں انھیں بینائی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہ تھا۔

تحقیق کاروں نے ان میںعمر کے حوالے سے مالیکولر انحطاط پذیری اور انکی رہائش کے علاقوں میں فضائی آلودگی کی اوسط سطح کا جائزہ بھی لیا۔ اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بہت زیادہ فضائی آلودگی آٹھ فیصد تکمالیکولر انحطاط پذیری کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔

ان ماہرین نے مزید کہا کہ ایک ایسے علاقے میں رہنا جہاں پر کہ فضائی آلودگی بالخصوص فضا میں باریک ذرات یا ایندھن کے جلے ہوئے وہ باریک ذرات جوکہ ہوا میں موجود ہوں یا پھر روڈ ٹریفک سے خارج ہوں وہ آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔