عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی، خواجہ رضوان

January 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایم ایف کے ہر حکم کی تکمیل کررہے ہیں ملک شدید ترین خطرات سے دوچار ہوچکا ہے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو استعفی دے دیں،اس حکومت کو اب مزید برداشت کرنا ملک و قوم کی مکمل تباہی کے زمرے میں آتا ہے، پی ڈی ایم کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس حکومت کا خاتمہ کر کے عوام کی طاقت سے ایسی حکومت قائم کی جائے جو عوام کے امنگوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرے اور پی ڈی ایم کے بکھرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہ تحریک ضرور کامیاب ہو گی۔