پولیس کارروائی میں 13 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

January 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، مقدمات درج۔ صدر جلالپور پولیس نے ملزم محمد دین سے رائفل، ملزم شیردین سے بندوق، فیاض حسین سے رپیٹر، دین محمد رائفل، عبدالرزاق سے رائفل، الیاس سے رائفل، راجہ رام پولیس نے ظفر اقبال سے پسٹل دو گولیاں، لوہاری گیٹ پولیس نے عامر سے پسٹل دو گولیاں، صدر پولیس نے حیدر زمان سے تیس کارتوس بارہ بور گن، پولیس نے ملزم عنصر، عمران سے پسٹل دو گولیاں برآمد کرلی، منشیات کے الزام میں پولیس نے ملزم عامر سے 1100گرام چرس، کاشف سے 1060گرام چرس، ظفر اقبال سے 9 لیٹر شراب برآمد کرلی۔