کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کیجانب سے ٹینڈر بائیکاٹ پر عمل درآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل

January 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ملتان ٹینڈرز کے بائیکاٹ پر عمل درآمد کرانے کیلئے دو علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کونسل صدر میں ٹھیکہ داروں پر مشتمل ٹیمیں موجود رہیں، کنٹریکٹرز ایسوی ایشن کے عہدے دار سجاد بھٹہ، شیخ کرامت ،میاں فاروق ، ، راو تیمور ، منظور کھوسہ، راشد خان، دانش بلوچ ودیگر نے کہا ہے بیوروکریسی نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن میں پھوٹ ڈلوانے کیلئے کنٹریکٹرز کو مختلف آفرز کرنا شروع کردی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، افسرانکنٹریکٹرز کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاست کر رہے ہیں۔