احتساب عدالت:225 ملین میپکو کرپشن کیس کی سماعت آج ہو گی

January 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو حکام کی 225 ملین کی سرمایہ کاری میں غبن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد اقبال کے خلاف کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔ یاد رہے کہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملزم ہمایوں نبی جان ابھی بھی مفرور ہے جبکہ 7 ملزمان تفتیشی مراحل میں نقائص اور استغاثہ کی جانب سے الزام ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوچکے اور مقدمہ کا مرکزی ملزم سعید احمد وفات پاگیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق میپکو حکام کی جانب سے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک میں 225 ملین کی سرمایہکاری کی گئی تھی جس میں مبینہ طور پر غبن کرنے کا ریفرنس تیار کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا تھا ۔مزکورہ ملزم کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر ہے جس پر وکلاء بحث کریں گے۔