مجلس وحدت مسلمین وفد کی حضرت شاہ شمس تبریزی کے مزار پر حاضری

January 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ برصغیر کی بزرگ صوفی شخصیت حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کے دربار پر حاضری دی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اس موقع پر دربار کے مخادیم مخدوم زاہد حسین شمسی اور مخدوم سید طارق عباس شمسی کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور بھائی سے تعزیت کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مخدوم طارق عباس شمسی کے بھائی مخدوم ظفر عباس شمسی، مخدوم علی مہدی شمسی اور مخدوم زادہ سید عون عباس شمسی بھی موجود تھے۔