حکومت ہاؤسنگ شعبے کو بہتر بنا رہی ہے‘ظہورشاکر

January 27, 2021

پشاور ( جنگ نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج اوقاف اور مذہبی امور ظہور شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہاؤسنگ کے شعبے کو بہتر سے بہتر سے بہتر بنا رہی ہے تاکہ ایک طرف عوام کو جدید رہائشی سہولیات فراہم ہوں جبکہ دوسری طرف غریب عوام کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی مل سکیں اور دس ارب روپے کا ضلع ہنگو ٹاؤن شپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے ہمراہ پشاور میں ہنگو ٹاؤن شپ سکیم کی قراندازی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن شپ کی تعمیر سے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر حکومت کی کھوکھلے نعروں کے بجائے حقیقی معنوں میںسینکڑوں سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف غریب عوام کے مسائل حل ہوں گے بلکہ غریب طبقے کا اپنی ذاتی مکانات کے حوالے سے خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔